Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

وی پی این کا استعمال خطرہ, گوگل نے صارفین کو خبردار کردیا

گوگل نے اپنے اربوں صارفین کے لیے نیا الرٹ جاری کیا ہے کہ وی پی این ایپس صارفین کی نجی معلومات اور ڈیٹا کے لیے سنگین خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق جعلی یا غیر مصدقہ وی پی این ایپس میں مالویئر، پاس ورڈ چوری کرنے والے پروگرام اور دیگر خطرناک کوڈز شامل ہو سکتے ہیں، جن کا مقصد صارف کے حساس ڈیٹا کو چرانا ہے۔

گوگل نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ:

صرف معتبر ذرائع جیسے گوگل پلے اسٹور یا مصدقہ ویب سائٹس سے وی پی این ایپس ڈاؤن لوڈ کریں۔

ایسی ایپس سے گریز کریں جو فون کے رابطے، نجی میسجز یا دیگر حساس اجازتیں طلب کرتی ہوں۔

مفت یا سائیڈ لوڈ کی گئی وی پی این ایپس خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں، لہٰذا انہیں استعمال نہ کریں۔

Related posts

اسپیس ایکس نے اس سال اپنا 52 واں راکٹ لانچ کر دیا

Mobeera Fatima

سعودی عرب میں بہت جلد خود کار گاڑیاں لانچ ہونے کیلئے تیار

Mobeera Fatima

صارفین کی پرائیویسی کا الزام ثابت ، گوگل کو 425 ملین ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

Leave a Comment