Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کوئٹہ اور تربت کے عوام کے لیے خوشخبری, 21 نئی بسیں سڑکوں پر آنے کو تیار

بلوچستان حکومت کی جانب سے کوئٹہ اور تربت کیلئے 21 نئی بسیں خرید لی گئیں ہیں۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ کے مطابق 17 نئی بسیں کوئٹہ اور 4 تربت میں چلیں گی اور کوئٹہ میں خواتین کیلئے 5 پنک بسیں چلائی جائیں گی۔

محمد حیات کاکڑ کے مطابق عوام کو معیاری اور باوقار سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ میں 12 گرین بسیں مختلف روٹس پر بھی چلائی جائیں گی۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف شہریوں کو آرام دہ، محفوظ اور باوقار سفر کی سہولت ملے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

Related posts

جنوبی وزیرستان لوئر میں آج ایک روزہ مکمل کرفیو نافذ

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی سست روی برقرار، صارفین پریشان

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 562 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment