Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

سونے کی قیمت میں تاریخی کمی کے بعد ایک پھر اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز سونے کی قیمت gold price میں تاریخی کمی ہوئی تھی، سونا 14000 روپے سستا ہوا تھا۔ گزشتہ 11 دنوں کے دوران سونا 40 ہزار 500 روپے سستا ہوا۔

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 19ہزار 862 روپے ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کے نرخ میں بھی 3 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئے نرخ 3 لاکھ 59 ہزار 963 روپے ہو گئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں بھی گزشتہ روز سونے کے نرخ میں بڑی کمی ہوئی تھی، آج سونا 35 ڈالر مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی اونس قیمت 3975 ڈالر ہو گئی ہے۔

چاند کی فی تولہ قیمت میں 110 روپے کا اضافہ ہواہے جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 5034 روپے ہو گئی ہے۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Mobeera Fatima

حکومت کا ٹیکس فائلنگ بوجھ کم کرنے کیلئے نئی فیملی کیٹیگری متعارف کرانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment