Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

جی ایچ کیو حملہ کیس ، 13 گواہان کے بیانات دوبارہ ریکارڈ کرنیکی عمران خان کی درخواست منظور

انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔ تین گواہان کی عدم پیشی پر عدالت نے سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اس حوالے سے عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کیس میں واٹس ایپ لنک پر گواہان کے بیانات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔ دوبارہ جیل ٹرائل اوپن کورٹ طلب کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جن گواہان کے بیان ہم نے سنے نہیں، ان پر جرح نہیں ہو سکتی۔ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ان گواہان کو دوبارہ طلب کرکے ازسر نو بیان ریکارڈ کیے جائیں۔

عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیئے اور آئندہ سماعت 5 نومبر کو درخواست پر فریقین کے وکلا کو دلائل پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

Related posts

عمران خان ، شاہ محمود ، اسد قیصر اور شیخ رشید تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بھی بری

Mobeera Fatima

عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کر دی

Mobeera Fatima

وسطی ایشیا سے تجارتی سامان کی پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں آمد و رفت ہو گی، وزیراعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment