اسلام آباد: سوزوکی پاکستان نے حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کے ساتھ مل کر ایک نئی اسکیم کا اعلان کر دیا۔
سوزوکی پاکستان نے ایچ بی ایل کے ساتھ مل کر پرانی گاڑی کے بدلے نئی آلٹو مالکان آسان اقساط پر دینے کا اعلان کر دیا۔
پرانی گاڑی کے بدلے سوزوکی کا اپ گریڈ ماڈل آلٹو 9.99 فیصد مارک اپ کے ساتھ خریدا جا سکتا ہے۔ جس کی ماہانہ قسط 18 ہزار 999 روپے سے شروع ہو گی۔
پرانی گاڑی کے مالکان اپنی گاڑی کو بطور ڈاؤن پیمنٹ دے کر حبیب بینک کے تعاون سے نئی سوزوکی آلٹو آسان اقساط میں خرید سکیں گے۔
اسکیم کے مطابق اگر آپ کی پرانی گاڑی کی قیمت 21 لاکھ روپے بنتی ہے۔ تو آپ نئی آلٹو کو 18 ہزار 999 روپے کی آسان اقساط پر حاصل کر سکیں گے۔
ترجمان کمپنی نے کہا کہ اس اسکیم کا مقصد متوسط طبقے کے لیے گاڑی کی خریداری کو آسان بنانا ہے۔ اور سوزوکی آلٹو کی فروخت بھی بڑھانا ہے۔
