Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

جیمینائی اے آئی ایپ میں تصاویر کو ویڈیوز میں تبدیل کرنے والا نیا فیچر متعارف

گوگل نے اپنی جیمینائی اے آئی ایپ میں صارفین کے لئے تصاویر کو چند کلکس میں آٹھ سیکنڈ کی ویڈیوز میں بدلنے والا نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔

گوگل کے مطابق یہ فیچر ویو 3  ویڈیو ماڈل کی مدد سے کام کرتا ہے اور نہ صرف تصویر میں حرکت پیدا کرتا ہے بلکہ گفتگو، پس منظر کی آوازیں اور ماحول کی آوازیں بھی شامل کر سکتا ہے۔ ویڈیوز 720p  کوالٹی کی فائل کے طور پر تیار ہوتی ہیں اور ان میں اے آئی جنریٹڈ واٹرمارک بھی شامل ہوتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر فی الحال گوگل اَلٹرا اور پرو سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے اور مخصوص علاقوں تک محدود ہے، صارفین بس جیمینائی ایپ یا ویب پر جا کر ٹولز بار میں ویڈیو منتخب کریں، تصویر اپلوڈ کریں اور مطلوبہ حرکت اور آواز کا انتخاب کریں۔

گوگل کے مطابق یہ فیچر پہلے ان کی فلم سازی کی ایپ فلو میں موجود تھا، لیکن اب جیمینائی ایپ میں براہِ راست انیمیٹڈ تصاویر تخلیق کی جا سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق جیمینائی اے آئی کا یہ فیچر اپ ڈیٹ تخلیقی صلاحیتوں کو عام صارفین تک پہنچانے میں اہم قدم ہے۔

Related posts

چیٹ بوٹس آدھی خبریں غلط انداز میں پیش کرتے ہیں، مصنوعی ذہانت پر نئی تحقیق

Mobeera Fatima

ایپل نے اپنے تین میک بکس کو ناقابل استعمال قرار دیدیا

Mobeera Fatima

شمالی کوریا کا ہائپرسونک میزائل فضا میں پھٹ گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment