بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے ملازمین اربوں روپے مالیت کی مفت بجلی کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق تمام ڈسکوز کے کل ملازمین کی تعداد 188151 ہے جبکہ ماہانہ مفت یونٹس 34298013 بنتے ہیں۔
مفت بجلی حاصل کرنے والے ملازمین کو دو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک نان جنریشن کیٹگری ہے جس میں گریڈ ایک سے 4 کو ایک سو یونٹ ماہانہ، 5 سے 10 اسکیل کو 150 یونٹ، 11 سے 15 اسکیل کو 200 یونٹ، اسکیل 16 کو 300، اسکیل 17 کو 450 یونٹ، اسکیل 18 کے افسران کو 600 یونٹ، گریڈ 19 کو 880 یونٹ، گریڈ 20 کو 1100 یونٹس، گریڈ 21 اور22 کو 1300 یونٹ فری ملتے ہیں۔
دوسری کیٹیگری جنریشن کیٹگری ہے، جس میں گریڈ 1 سے 4 کو 300 یونٹ، 5 سے 10 کو600 یونٹ، 11 سے 15 کو 600 یونٹس، گریڈ 16 کے ملازمین کو 600 یونٹس، گریڈ 17 کے ملازمین کو 650 یونٹ، گریڈ 18 کو 700 یونٹ، گریڈ 19 کو 1000 یونٹ، 20 کو 1100 یونٹس فری کی سہولت حاصل ہے۔
