Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

فرانس کے لوور میوزیم سے اربوں کے شاہی زیورات چرانے کے الزام میں مزید 4 افراد گرفتار

فرانس کے مشہور لوور میوزیم سے گزشتہ ماہ ہونے والی شاہی زیورات کی چوری کے کیس میں مزید چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پراسیکیوٹر لوری بیکوا کے مطابق گرفتار شدگان میں دو مرد  اور دو خواتین شامل ہیں، جو پیرس کے ہی مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

19 اکتوبر کو چار رکنی گروہ نے دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے آرٹ میوزیم لوور سے صرف سات منٹ کے اندر تقریباً 102 ملین ڈالر مالیت کے شاہی زیورات چرائے تھے۔

چوروں نے میوزیم کی اپولو گیلری کے نیچے ایک موونگ ٹرک کھڑا کیا، کرین کے بکٹ میں اوپر گئے، کھڑکی توڑی اور اینگل گرائنڈر کی مدد سے شیشے کے کیبن کاٹ کر قیمتی زیورات نکال لیے۔

چرائے جانے والے زیورات میں وہ ہار بھی شامل ہے جو نپولین اول نے اپنی دوسری بیوی ایمپرس میری لوئیز کو تحفے میں دیا تھا۔

Related posts

ٹرمپ نے 4 مرتبہ فون کیا ، مودی نے ایک کال بھی نہیں اٹھائی ، جرمن اخبار کا دعویٰ

Mobeera Fatima

بھارت کی ناکامی پر حکومتی وزراء اور سیاست دان اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ ہو گئے

Mobeera Fatima

شدید گرمی، کویت میں پہلی مرتبہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment