آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
تنویر الیاس نے صدرپیپلز پارٹی شعبہ خواتین فریال تالپور سے زرداری ہائوس کراچی میں ملاقات کی جس میں گورنر پنجاب، سینیٹر سلیم مانڈوی والا،ضیاء لنجار اور دیگر بھی شریک تھے۔
ترجمان زرداری ہاؤس کے مطابق سردار تنویر الیاس، آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن علی شان سونی اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر برائے جیل خانہ جات سردار احمد صغیر ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔
اس موقع پرتنویرالیاس نے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے پیپلزپارٹی کی کاوشیں بے مثال ہیں جبکہ فریال تالپور کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں گے تو آزاد کشمیر کی بے مثال ترقی ہوگی، مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا خواب حقیقت بنے گا۔
