Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

پہلی مرتبہ اماراتی نژاد فیشن اسٹوڈنٹ اور ماڈل مریم مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی

26 سالہ اماراتی نژاد فیشن اسٹوڈنٹ اور ماڈل مریم محمد مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی۔

ابوظہبی سے تعلق رکھنے والی مریم کو مس یو اے ای 2025 کا تاج پہنا دیا گیا ہے، وہ متحدہ عرب امارات کی پہلی خاتون ہوں گی جو آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں ہونے والے عالمی مقابلہ حسن میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں نومبر میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں دنیا بھر سے 130 حسینائیں شرکت کریں گی۔

مریم جو فیشن کی طالبہ ہیں، سینکڑوں امیدواروں میں سے ایک سخت جانچ کے بعد منتخب ہوئیں۔ مریم کا کہنا تھا متحدہ عرب امارات نے مجھے بڑے خواب دیکھنے کا حوصلہ دیا ہے۔ میں ان خواتین کی آواز بننا چاہتی ہوں جو باہمت، جستجو رکھنے والی اور پرعزم ہیں۔

Related posts

ہمیں اپنے شوہروں کے مذاق سمجھ نہیں آتے، اشنا ،اریبہ

Mobeera Fatima

آپ کمال ہو، ودیا بالن پاکستانی ماورا حسین کی اداکاری کی متعرف

Mobeera Fatima

بہت جلد کسی نئے پروجیکٹس میں آنے کا ارادہ ہے، حبا بخاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment