پنجاب میں سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی، 72 سے زائد دیہات شدید متاثر، پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔
دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی، ستلج کے پانی سے بیری پیر سمیت کئی مقامات پر سے حفاظتی بند ٹوٹ گئے، 72 دیہات شدید متاثر گھروں اور کھیتوں میں پانی داخل ہوگیا۔ لوگ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہو گئے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے ستلج ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 4 53 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 23 فٹ تک پہنچ گئی، دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال پر فوج بھی طلب کر لی گئی ہے، ریسکیو آپریشن سمیت امدادی سرگرمیوں میں فوج حصہ لے گی۔
ڈپٹی کمشنر عمران علی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے مزید پانی کی آمد کا عندیہ بھی دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122، پولیس اور ریونیو عملہ رات بھر پانی میں پھنسے لوگ کو نکالنے میں مصروف رہا، ان کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال ہے اب 24 گھنٹے کام کریں اللہ تعالیٰ ہماری مدد کرے۔
