Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سیلاب کی تباہ کاریاں ، 4 ہزار بستیاں ڈوب گئیں ، 35 لاکھ افراد متاثر ، نقل مکانی جاری

راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے مزید سیکڑوں دیہات زیر آب آنے کے باعث ہزاروں لوگوں نے نقل مکانی کر لی۔

قصور میں ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں 3 لاکھ 19 ہزار کیوسک کا خطرناک ریلا گزر رہا ہے، جس نے نوری والا، بھیڈیاں، عثمان والا سمیت 100 سے زائد دیہات کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

کبیروالا کے علاقے کنڈ سرگانہ، قتالپور اور بربیگی میں دریائے راوی کا پانی داخل ہو گیا، حفاظتی بند متعدد جگہوں سے ٹوٹنے کے باعث پانی تیزی سے گھروں اور کھیتوں میں داخل ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ کوٹ مومن میں تخت ہزارہ کے قریب سیم نالے کا بند ٹوٹ گیا جس کے بعد پانی قریبی علاقوں میں داخل ہونے لگا ہے۔

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے اب تک 46 افراد جاں بحق ہو چکے جبکہ مجموعی طور 35 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔

Related posts

بھارت اور بنگلہ دیش کی ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں

Mobeera Fatima

جنوبی افریقی باؤلر آئی پی ایل چھوڑ کر واپس چلے گئے

Mobeera Fatima

پی آئی اے نے دو انٹرنیشنل روٹس پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment