Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

گوادر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی ، 5 جاں بحق

گوادر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹنے کے نتیجے میں 5 ماہی گیر ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

کشتی میں 6 ماہی گیر سوار تھے ، ایک کو ریسکیو کر لیا گیا، دو لاشیں کراچی منتقل کرکے ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری، علی اکبر شاہ گوٹھ اور مچھر کالونی سے ہے۔

گوادر کے قریب ہونے والے کشتی حادثے میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں اور باپ ایوب کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ بیٹا ذیشان تاحال لاپتہ ہے۔

واضح رہے کہ ٹھٹھہ میں بھی کشتی کو حادثہ پیش آنے سے 2 ماہی گیر ڈوب گئے تھے، جن میں سے ایک جاں بحق اور دوسرے کو بچا لیا گیا تھا۔

Related posts

چینی کی قیمتوں نے بلندی سے پستی کا سفر شروع کر لیا

Mobeera Fatima

معرکۂ حق کے دوران صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات،وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز کو تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا

Mobeera Fatima

چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان ، فاتح ٹیم کو 22 لاکھ ، 40 ہزار ڈالر ملیں گے

Mobeera Fatima

Leave a Comment