Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے پاکستانی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، کھلاڑی آج قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میچ ( Pak vs south africa ) کے لئے پلیئنگ الیون پر غور کیا جا رہا ہے، ممکنہ طور پر پہلے ٹیسٹ میں 2 ریگولر فاسٹ باؤلرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود اسپنر آصف آفریدی کی باؤلنگ سے متاثر ہیں اور انہیں ڈیبیو کرانے کے حق میں ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ممکنہ کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، شاہین آفریدی، نعمان علی اور خرم شہزاد کے نام شامل ہیں جن پر غور کیا جا رہا ہے۔

Related posts

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی مزید 0.34 فیصد کم ہوگئی

admin

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 23 خوارج ہلاک

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment