بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر اداکار رنویر سنگھ کی بیٹی دعا پڈوکون سنگھ کی پہلی تصاویر منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔
دپیکا اور رنویر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دیوالی کے موقع پر اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دیوالی کی دلی مبارکباد۔ تصاویر میں ماں اور بیٹی نے ایک جیسے رنگ کے لباس زیبِ تن کر رکھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دپیکا اور رنویر کی بیٹی گزشتہ سال ستمبر 2024 میں پیدا ہوئی تھی، جوڑے نے اب تک اس کا چہرہ عوام سے چھپائے رکھا تھا، تاہم دیوالی کے موقع پر انہوں نے اپنی ننھی پری کی پہلی جھلک دنیا کو دکھا دی۔



