وفاقی حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز کے میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے لیے ترکی دورے کے پروگرام آغاز کر دیا ہے۔
وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے اشتراک سے یہ پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے، جس کے تحت میٹرک پوزیشن ہولڈرز سرکاری پاسپورٹس پر ترکی کا سفر کریں گے۔
آئی بی سی سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق اس پروگرام میں شامل طلبہ کو چند شرائط پوری کرنا ہوں گی، جن میں کسی سرکاری اسپتال سے میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ، والدین یا سرپرست کا تحریری اجازت نامہ، دو عدد سفید شلوار قمیض کے جوڑے اور جوتے ساتھ رکھنا شامل ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت کی جانب سے طلبہ کو سبز بلیزر فراہم کی جائے گی، ہر طالب علم کو صرف ایک شولڈر بیگ لے جانے کی اجازت ہوگی، جبکہ لیپ ٹاپ، کیمرے اور دیگر الیکٹرانک آلات سختی سے منع ہوں گے، والدین یا سرپرست کا ہنگامی رابطہ نمبر دینا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
