وفاقی حکومت نے 24 سرکاری اداروں کی تین مراحل میں نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے تیار کردہ نجکاری کی فہرست قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے پیش کی۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ گزشتہ برس 24 سرکاری اداروں کو نجکاری فہرست میں شامل کیا گیا، اداروں کی نجکاری 3 مراحل میں کی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ 10 اداروں کی نجکاری ایک سال کے اندر مکمل کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ 13 اداروں کی نجکاری دوسرے مرحلے میں 3 سال کے اندر کی جائے گی، تیسرے مرحلے میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری 5 سال میں ہو گی۔
وفاقی وزیر کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں آئیسکو سمیت 3 ڈسکوز کی نجکاری بھی کی جائے گی، پہلے مرحلے میں قومی ائیر لائن پی آئی اے، روز ویلٹ ہوٹل اور زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری بھی شامل ہے۔
