وزارت خزانہ نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق اگست 2025 میں مہنگائی کی شرح 5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، سیلاب کی صورتحال کے باعث معاشی دباؤ بڑھ سکتا ہے۔
سیلاب کے باعث فوڈ سپلائیز متاثر ہوسکتی ہیں، وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت اور مستحکم دکھائی دے رہے ہیں۔
مانیٹری پالیسی نے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا ہے، جون میں مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود شرح سود کو برقرار رکھا گیا ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مانیٹری پالیسی نے توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر شرح سود کو برقرار رکھا ہے، اقتصادی رپورٹ میں کہا گیا کہ اپریل 2025 سے بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بحالی دکھائی دے رہی ہے۔
