Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم نیلوفر، دل کو چھو لینے والی محبت کی کہانی

پاکستانی سینما کی مقبول جوڑی فواد خان (Fawad khan) اور ماہرہ خان (Mahira khan) ایک بار پھر نئی فلم نیلوفر میں جلوہ گر ہونے جا رہی ہے، جس کا حال ہی میں ریلیز ہونے والا ٹیزر مداحوں میں جوش و تجسس پیدا کر گیا ہے۔

فلم نیلوفر میں ماہرہ خان ایک نابینا لڑکی نیلوفر کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو اپنی معصومیت اور جذبات کے ذریعے دلوں کو چھو لیتی ہے، جبکہ فواد خان منصور علی خان کے روپ میں ایک حساس مصنف کا کردار نبھا رہے ہیں، جو نیلوفر کی خاموش دنیا سے متاثر ہو جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر نیلوفر کے ٹیزر کے ریلیز ہوتے ہی مداحوں نے اسے خوب سراہا۔ کئی صارفین نے کہا کہ یہ فلم خدا کے لیے اور ہمسفر کے بعد دونوں ستاروں کی ایک یادگار واپسی ثابت ہوگی۔

ٹیزر کا ایک مکالمہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں نیلوفر پوچھتی ہے: “اگلی بار تم میرے ساتھ ڈانس کرو گے؟” فواد خان جواب دیتے ہیں “نہیں”، جس پر نیلوفر مسکراتے ہوئے کہتی ہے “میں نہیں دیکھوں گی، وعدہ کرو۔”

Related posts

والدین بچوں سے موبائل لیکر تعلیم وشعور دیں، صحیفہ جبار

Mobeera Fatima

سوناکشی سنہا اور ظہیراقبال میں جلد طلاق ہو جائے گی، نجومی

Mobeera Fatima

سلینا گومز کا شادی کے دن کی رازداری کیلئے غیر معمولی اقدامات کا اعتراف

Mobeera Fatima

Leave a Comment