عالمی فیشن انڈسٹری کے عظیم ڈیزائنر اور ہالی ووڈ اسٹارز کے پسندیدہ تخلیق کار جارجیو ارمانی (giorgio armani) 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
جارجیو ارمانی کے انتقال کی تصدیق جمعرات کو ان کی قائم کردہ کمپنی نے کی، کمپنی کے بیان کے مطابق وہ کئی ماہ سے بیمار تھے اور پہلی بار میلان فیشن ویک کے شو سے غیر حاضر ہوئے تھے۔
کمپنی نے کہا کہ ارمانی کے ملازمین اور خاندان نے عزم کیا ہے کہ وہ ان کے خواب کو جاری رکھیں گے اور کمپنی کو ان کی یاد کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔
ارمانی نے اٹلی کو فیشن کی دنیا میں نئی پہچان دی اور ان کا بنایا ہوا برانڈ دنیا بھر میں مقبول ہوا، اپنی کمپنی کے واحد مالک رہے اور 50 برس تک اسے آزادی کے ساتھ چلایا، اور اپنی کمپنی کو تقریباً 2.3 ارب یورو کی سالانہ آمدنی تک پہنچایا۔
