معروف ٹاک ٹاکر پیاری مریم بچے کی پیدائش کے دوران انتقال کر گئیں۔
مریم کے انسٹاگرام سے شئیر کی گئی اسٹوری میں ان کے انتقال کی خبر دی گئی ہے۔ انسٹا اسٹوری میں کہا گیا ہےکہ پیاری مریم اللہ کو پیاری ہو گئیں ہیں۔
اسٹوری میں مریم کے لیے دعا مغفرت کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

ایک مقامی صحافی نے مریم کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے جنہوں نے بتایا کہ مریم اور ان کے بچے کا انتقال ہو گیا ہے۔
دوسری طرف سوشل میڈیا پر مریم کے مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیارِی مریم کی شادی ساتھی انفلوئنسر احسن علی سے ہوئی تھی اور دونوں ایک خوشگوار زندگی گزار رہے تھے۔ وہ اپنے پہلے بچے کے استقبال کے لیے بے حد پُرجوش تھے اور والدین بننے کے نئے سفر کا انتظار کر رہے تھے۔
