پاکستان ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کر لیا۔
انہوں نے یہ اعزاز سہ ملکی سیریز میں افغانستان کے خلاف میچ کھیل کر حاصل کیا یہ میچ ان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا 100 واں میچ تھا۔
اس طرح انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میچز کی سنچری مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا، انہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز 2017ء میں ویسٹ کے خلاف میچ سے کیا تھا۔
افغانستان کے خلاف کھیلے گئے اپنے 100 ویں میچ میں وہ 25 رنز بنا سکے، فخر زمان 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے چھٹے پاکستانی کرکٹر ہیں۔
ان سے قبل بابراعظم، محمد رضوان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور شاداب خان سو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان کو 18 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
