پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر فخر زمان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
فخر ز مان ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی نہیں کھیل سکے، بلے باز بائیں ٹانگ کے پٹھوں میں کھچاؤ محسوس کر رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
وہ آج رات وطن واپس پہنچیں گے، فخر کا نیشنل کرکٹ اکیڈی میں میڈیکل پینل کی نگرانی میں ری ہیب ہوگا۔
