Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

فیصل مسجد کی حرمت ، انچارج ، ڈی سی ، آئی جی ، اور وزارت مذہبی امور سے جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل مسجد میں نامناسب لباس میں داخلے اور ویڈیوز بنانے پر پابندی کی درخواست پر نوٹسز جاری کر دیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایک شہری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ہم اس حوالے سے کس کو ڈائریکشن دیں؟  وکیل نے کہا کہ انچارج فیصل مسجد سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز سے مشاہدے میں آیا کہ کچھ لوگ مسجد کے احاطے میں غیر شائستہ ویڈیوز بناتے ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق مسجد کے احاطے میں نامناسب لباس میں ویڈیوز بنانا مسجد کے تقدس کیخلاف ہیں، مسجد کی بیحرمتی  مذہبی آزادی کے حق کی خلاف ورزی ہے، مسجد کے انچارج، ڈی سی اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کو تحریری شکایات بھجوائیں، کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

Related posts

مرغی کا گوشت مزید 7 روپے مہنگا، سبزی و پھلوں کے نئے نرخ مقرر

Mobeera Fatima

عمران خان ، شاہ محمود ، اسد قیصر اور شیخ رشید تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بھی بری

Mobeera Fatima

پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل کو حفاظتی ضمانت دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment