Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری کے بوائلر پھٹنے سے خوفناک دھماکا ہوا، جس کے بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں کم از کم 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں، جس کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کئی افراد ملبے تلے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔

ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک ملبے تلے سے 9 افراد کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related posts

مخصوص نشستیں ، پختونخوا حکومت کا بینچ میں چیف جسٹس کی شمولیت پر اعتراض

admin

550 واٹ کا سولر سسٹم 100 یونٹ والے صارفین کو دیا جائے گا، صوبائی وزیر اطلاعات

Mobeera Fatima

دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دیں گے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment