فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی جس میں، دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعاون، اسٹریٹجک ہم آہنگی اور دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مصر کے وزیر خارجہ نے مصری قیادت کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے نیک خواہشات بھی پہنچائیں جبکہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
ملاقات میں بدلتی ہوئی علاقائی سکیورٹی صورتِحال اور ابھرتے چیلنجز کے پیش نظر اعلیٰ سطح کے باہمی تبادلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
