Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

این اے 18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کو متنازعہ بنانے کی کوششیں بے بنیاد ہیں، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 18ہری پور کے ضمنی انتخاب کو متنازعہ بنانے کی کوششیں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن ڈی آر او اور آر او کی تعیناتی کو سازش قرار دینے کے الزامات کی تردید کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق این اے 18 میں اسی علاقے کے الیکشن کمیشن کے افسران کو ڈی آر او اور آر او لگایا گیا تھا، الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ڈی آر او اور آر او کی تعیناتی کمیشن کا قانونی اختیار ہے۔

پولنگ سے سے قبل تعیناتی پر کسی سیاسی فریق نے اعتراض نہیں اٹھایا،ترجمان نے کہا کہ انتخاب ہارنے کے بعد الزامات لگانا معمول بن چکا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ الیکشن کے بعد تنازعات کے حل کیلئے باقاعدہ قانونی فورمز موجود ہیں، درخواست وصولی سے انکار پر متعلقہ فریق کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنا چاہیے تھا۔

Related posts

ٹماٹر سستے ہو گئے

Mobeera Fatima

پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے عبوری میرٹ لسٹ جاری

Mobeera Fatima

اٹک ، ایلیٹ فورس کے اہلکار نے 2 وکیل قتل کر دیئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment