گھر کا سب سے اہم گوشہ لِونگ روم ہوتا ہے، جہاں خاندان ایک ساتھ وقت گزارتا ہے اور مہمانوں پر گھر کا پہلا تاثر قائم ہوتا ہے، یہی وہ جگہ ہے جو گھر کے ماحول، ذوق اور شخصیت کی عکاسی کرتی ہے۔
ماہرینِ سجاوٹ کے مطابق اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا لِونگ روم خوبصورت، جدید اور دلکش نظر آئے تو اس کے لیے بڑے بجٹ یا مکمل تبدیلی کی ضرورت نہیں، چند چھوٹی مگر مؤثر اپ گریڈز آپ کے گھر کا نقشہ بدل سکتی ہیں۔

دیواروں کے رنگ بدلیں یا تازہ کریں
ماہرین کے مطابق ہلکے اور نیوٹرل شیڈز جیسے آف وائٹ، بیج یا ہلکا گرے رنگ کمرے کو کشادہ اور پرسکون دکھاتے ہیں, اگر آپ بولڈ اسٹائل پسند کرتے ہیں تو ایک دیوار پر گہرے رنگ یا وال پیپر کا استعمال نمایاں فرق لا سکتا ہے۔
کشنز اور تھروز

رنگین کشنز، ٹیکسچر والے کمبل یا تھروز ) ہلکے وزن والے کمبل یا کپڑے( صوفے کو ایک نیا انداز دیتے ہیں، یہ سادہ مگر پرکشش طریقہ ہے جو بغیر زیادہ خرچ کے کمرے کو فریش لک دیتا ہے۔
کم چیزیں، زیادہ خوبصورتی
انٹیریئر ایکسپرٹس کے مطابق کم از زیادہ ہے (Less is More) کا اصول اپنائیں، غیر ضروری سامان ہٹا کر صرف ضروری اور دلکش چیزیں رکھیں، اس سے کمرہ کھلا اور متوازن لگتا ہے۔

