کراچی میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے پہلے ہی روز ٹریفک پولیس نے صرف 6 گھنٹوں کے اندر 2 ہزار 662 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق ابتدائی 6 گھنٹوں میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سب سے زیادہ 1,535 چالان کیے گئے، جبکہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 507 افراد کو جرمانہ کیا گیا۔
Sindh Government has launched the Faceless e-Tracking System, marking another milestone in the technological advancement of the Sindh Police in Karachi. It aims to enhance traffic enforcement and road safety, while increasing transparency and efficiency in the implementation of… pic.twitter.com/Nk7sJtDAHG
— Sindh Information Department (@sindhinfodepart) October 27, 2025
اسی طرح اوور اسپیڈنگ پر 419، ریڈ سگنل توڑنے پر 166، موبائل فون کے استعمال پر 32، اور ٹِنٹڈ گلاسز والی گاڑیوں پر 7 ای چالان جاری کیے گئے۔
مزید برآں، غلط سمت میں گاڑی چلانے پر 3، غلط پارکنگ پر 5، غیرقانونی پارکنگ پر 5 اور نو پارکنگ زون میں گاڑی کھڑی کرنے پر 5 چالان درج کیے گئے۔
اسی طرح لین لائن کی خلاف ورزی پر 3 اور اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 4 چالان بھی کیے گئے۔

ای ٹکٹنگ نظام کی بدولت شہریوں کو اب ٹریفک چالان کے سلسلے میں تھانوں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار pic.twitter.com/8mlqokJn2p
— Sindh Information Department (@sindhinfodepart) October 27, 2025
