Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بیماریاں پھیلنے لگیں

خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بیماریاں پھیلنے لگیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سانس کی بیماریوں کے 857 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیلاب کے بعد سے اب تک سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کی تعداد 2 ہزار 644 ہو گئی ہے، محکمہ صحت کے مطابق مجموعی طور پر ملیریا کیسز کی تعداد 176 ہو گئی ہے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آنکھوں کے انفیکشنز کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 161 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

سیلاب سے 11 اضلاع متاثر ہوئے جن میں ایبٹ آباد، باجوڑ، بونیر، بٹگرام، دیر، مانسہرہ، سوات، شانگلہ، صوابی، تورغر اور بنوں شامل ہیں۔

Related posts

پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں محض 116 وکٹیں حاصل کیں

Mobeera Fatima

لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب

Mobeera Fatima

تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم کو ایک سال قید کی سزا

Mobeera Fatima

Leave a Comment