تہران، ایرانی نائب صدرنے کہا ہے کہ اگرمناسب شرائط پوری کی جائیں توایران امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ہمیشہ بات چیت اورسفارتکاری کو ترجیح دی ہے مگراپنی خودمختاری اورقومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
نائب صدرنے کہا کہ امریکا کی جانب سے یورینیم افزودگی مکمل طورپرختم کرنے کا مطالبہ ایک “مذاق” ہے جو زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا، ایران اپنے پرامن نیوکلیئرپروگرام سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگرامریکا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرے اورایران کے جائزمطالبات تسلیم کرے تو بات چیت کے دروازے بند نہیں ہیں۔
