وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر اصلاحات ٹیکس نظام کی بہتری خوش آئند ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جاری اصلاحاتی عمل پر اجلاس ہوا جہاں انہیں ایف بی آر کی اصلاحات، اقدامات کے نتائج اور گزشتہ مالی سال کے اہداف پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ حالیہ اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب 9.2 فیصد سے بڑھ کر 10.6 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جو 1.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ انفورسمنٹ نظام کو مزید مؤثر اور فیس لیس نظام کو تیز تر بنایا جائے، تاکہ شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت اورتجاویز کو اصلاحاتی عمل میں یقینی بنایا جائے، ڈیجیٹائزیشن کا مستقل بنیادوں پر پائیدار نظام بنانے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں، ایف بی آر ڈیجیٹل ونگ کی ازسرنوتشکیل کیلئے لائحہ عمل ترتیب دے۔
