معروف بھارتی اداکار دھرمیندر کے مرنے کے بعد ان کا آخری ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
وہ گزشتہ روز 89 برس کی عمر میں وفات پا گئے تھے، ان کے مداحوں نے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
انسٹا گرام پر انہوں نے یہ پیغام دو اکتوبر کو شیئر کیا تھا جو ان کے مرنے کے بعد ایک بار پھر وائرل ہو گیا ہے، یہ پیغام دھرمیندر کی جانب سے ہندو تہوار دُسہرا کے موقع پر شیئر کیا گیا تھا۔
معروف اداکار نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام بھائی بہنوں، بچے بچیوں کو دُسہرا کی مبارک ہو، خدا آپ سب کو لمبی صحت دے، خوشیاں دے اور اب آپ نیک بن کے رہیں تب تو ترقی ہی ترقی ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ دھرمیندر dharmendra کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اس سلسلے میں وہ اسپتال میں داخل بھی رہے، بعد ازاں انہیں اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا تھا۔
معروف اداکار جب اسپتال داخل تھے تو اس وقت بھی بھارتی میڈیا نے ان کی موت کی خبر چلائی تھی لیکن وہ جھوٹی نکلی تھی جس پر بھارتی میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
