بالی ووڈ کے معروف اداکار دھرمیندر 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار کی ٹیم نے آج صبح ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے،گزشتہ روز اداکار کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندرا dharmendra کو گزشتہ ہفتے بھی سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جب کہ رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

دوسری جانب ان کی بیٹی ایشا دیول نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ ان کے والد ٹھیک ہیں، غلط افواہوں پر کان نہ دھریں، وہ پہلے سے بہتر ہیں، ان کی اہلیہ ہیما مالنی نے بھی ان کی انتقال کی خبروں پر ردعمل میں کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔
ہیما مالنی نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیااور کہا کہ ایک شخص زندہ ہو اور اس کے موت کی خبریں دی جائیں یہ ناقابل معافی جرم ہے۔
واضح رہے کہ دھرمیندر کی خیریت دریافت کرنے کے لئے بالی ووڈ کے کئی اسٹارز اسپتال پہنچے، جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان، سنی دیول، بوبی دیول، ہیمامالنی اور ایشا دیول سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔
