بھارت کے معروف اداکار دھرمیندرا کے انتقال کی خبروں پر ان کی اہلیہ اور بیٹی نے شدید ردعمل دیا ہے۔
دھرمیندر کی اہلیہ ہیما مالنی نے اپنے ٹوئٹ میں شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتقال کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل معافی ہے، ذمہ دار چینلز ایسے شخص کے بارے میں جھوٹی خبریں کیسے پھیلا سکتے ہیں جس کا علاج ہو رہا ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔
What is happening is unforgivable! How can responsible channels spread false news about a person who is responding to treatment and is recovering? This is being extremely disrespectful and irresponsible. Please give due respect to the family and its need for privacy.
— Hema Malini (@dreamgirlhema) November 11, 2025
معروف اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ تذلیل اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، براہ کرم ہماری فیملی کو پرائیویسی دیں۔ دوسری جانب دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول نے اپنے پیغام میں والد کے انتقال کی خبریں شائع کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram
