Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اصلاحات سے ہی ترقی ممکن ، معاشی استحکام کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو کردار ادا کرنا ہو گا ، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ اس کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ مزید کم کرنیکی کوشش کرینگے۔

کراچی میں جاب فیئر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ، معاشی اصلاحات سے ہی ترقی ممکن ہے، پائیدار ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جاب فیئرکا انعقاد خوش آئند اقدام ہے، جاب فیئرسے روزگار کےمواقع میسر آئیں گے، معاشی استحکام کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو کردار ادا کرنا ہو گا، کارپوریٹ سیکٹرکی کمی محسوس کی جا رہی ہے ،پرائیویٹ سیکٹرنے ہی ملک کو چلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عملی زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا،محنت کو شعار بنانا ہو گا، اداروں میں آٹومیشن کا نظام لا رہے ہیں ، ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی آئے گی ،اسٹیٹ بینک ایکسچینج اور شرح سود کے حوالے سے کام کر رہا ہے۔

Related posts

اسرائیلی فوج نے غزہ کے مغربی کنارے کے دورے پر آئے یورپی وفد پر گولیاں برسا دیں

Mobeera Fatima

یہ کامیابی صرف پاکستان کی افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے، صدر آصف زرداری

Mobeera Fatima

تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر مستعفی

Mobeera Fatima

Leave a Comment