گلگت بلتستان حکومت نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں۔
ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ سیلاب کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،دس سے بارہ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
سیلاب کی وجہ سے 200 سے زائد گھر مکمل تباہ ہوئے جبکہ سیلابی ریلے سے 500 سے زائد گھر جزوی متاثر ہوئے ہیں، سیلاب کی وجہ سے متعدد سڑکیں تباہ ہوئیں۔
ترجمان کے مطابق گلگت بلتستا ن میں سیلاب کی وجہ سے 27 پل اور 22 گاڑیاں تباہ ہوئیں، انہوں نے کہا کہ ضلع دیامر کے علاقے شاہراہ بابو سر میں سیلاب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے۔
شراٹ ویلی سیلاب سے مکمل طور پر تباہ ہوئی ہے، شراٹ ویلی میں 2 مساجد اور 150 سے زائد گھر متاثر ہوئے،ترجمان نے کہا کہ اسکاؤٹس گلگت بلتستا ن اور افواج پاکستان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
