راولپنڈی اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 14 نئے ڈینگی مریض سامنے آ گئے ہیں، رواں سیزن میں ڈینگی dengue مریضوں کی مجموعی تعداد 1177 ہوگئی ہے۔
مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 50 سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں 18 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی،راولپنڈی میں تاحال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
رواں سال 59 لاکھ 39 ہزار 433 عمارتوں کا معائنہ کیا گیا، ایک لاکھ 89 ہزار 176 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جبکہ 26 ہزار کے قریب مقامات کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا۔
