Daily Systematic Metro News Breaking News
سائنس اور ٹیکنالوجی

اسپیم میسجز فوراً ڈیلیٹ کریں، ورنہ فون ہیک ہو سکتا ہے، گوگل کی بڑی وارننگ

گوگل نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز موبائل فونز پر اسپیم میسجز بھیج رہے ہیں، جو صارفین کو دھوکہ دینے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

گوگل کے مطابق آئی فونز اور اینڈرائیڈ فونز دونوں پر حملے ہو رہے ہیں، اور ہر روز امریکہ اور یورپ میں لاکھوں اسپیم میسجز بھیجے جا رہے ہیں، یہ اسپیم میسجز صارفین سے ذاتی معلومات یا پیسہ حاصل کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، اس لیے صارفین کو ہوشیار رہنا اور ایسے مشکوک پیغامات کی شناخت کرنا ضروری ہے۔

گوگل کے مطابق اینڈرائیڈ فونز کی سیکیورٹی ہر ماہ ایک ارب سے زائد اسپیم کالز اور میسجز کو بلاک کرتی ہے، جبکہ آئی فونز میں iOS 26 کے نئے فلٹرز کے باوجود فراڈ کے واقعات جاری ہیں۔

اسپیم میسجز کی اقسام:
فوربز کی رپورٹ کے مطابق یہ اسپیم میسجز عام طور پر صارفین کو فریب دینے والے پیغامات شامل کرتے ہیں، جیسے:

۔ آپ کا ٹول بغیر ادائیگی کے کٹ گیا

۔ پیکج آپ کے پتے پر نہیں پہنچا

۔ فوری ریفنڈ حاصل کریں

رپورٹ کے مطابق یہ پیغامات عموماً لنک کے ساتھ ہوتے ہیں، جس پر کلک کرنے سے ڈیٹا چوری ہو سکتی ہے، اکثر یہ اسپیم چین کے جرائم پیشہ گروہوں کی جانب سے بھیجے جاتے ہیں اور غیر ملکی سم کارڈز سے فلٹرز سے بچا جا سکتا ہے۔

Related posts

آپ کیلیے کیا اچھا ہے اور کیا برا ؟ جانیے، ستاروں کی چال سے

Mobeera Fatima

فرانس کے میوزیم نے شاہ رخ خان کے نام کا سونے کا سکہ جاری کر دیا

Mobeera Fatima

چین میں آئی فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

admin

Leave a Comment