Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ہتک عزت کیس ، بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی ضمانت منظور

پنجاب کی بٹھنڈہ عدالت نے معروف بھارتی اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت کی 2021 کے ہتکِ عزت کے کیس میں ضمانت منظور کر لی۔

یہ مقدمہ کسان احتجاج کے دوران کسان خاتون مہیندر کور کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جنہوں نے الزام لگایا تھا کہ کنگنا نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا کہ ان کے سوشل میڈیا بیان سے پیدا ہونے والی “غلط فہمی” پر انہیں افسوس ہے، میں نے کسی شخص کے خلاف براہِ راست تبصرہ نہیں کیا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مہیندر جی کے خاندان سے جو غلط فہمی ہوئی، اس پر میں نے اُن کے شوہر کو پیغام دیا کہ اسے غلط فہمی ہوئی ہے۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ اتنا بڑا تنازع بن جائے گا۔ ہر ماں، چاہے وہ پنجاب کی ہو یا ہماچل کی، میرے لیے قابلِ احترام ہے۔”

Related posts

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی، انڈے مزید مہنگے

Mobeera Fatima

پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 83 ارب کا اضافہ

Mobeera Fatima

پی آئی اے کو نج کاری کیلئے دوبارہ لائیں گے، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment