Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب بھر میں گرین اسکول سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرنےکا فیصلہ

محکمہ تحفظ ماحولیات نے پنجاب بھر میں گرین اسکول سرٹیفکیشن پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

گرین اسکول سرٹیفکیشن کی پلاٹینم، گولڈ، برونز اورسلور کیٹیگریز کی تعلیم نصاب میں شامل کرنے کی تجویز دی ہے، گرین اسکول سرٹیفکیشن پروگرام کا آغاز پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر منتخب اسکولوں سے ہو گا۔

ماحولیاتی تعلیم کا نصاب پرائمری، سیکنڈری اور مڈل لیول کی کلاسز کے حساب سے الگ بنانے کی تجویز دی ہے، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔

کمیٹی نصاب میں ماحولیاتی تعلیم کو شامل کرنے کے حوالہ سے تجاویز کا جائزہ لے گی، محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق پروگرام کا مقصد پنجاب بھر کے اسکولوں کو ماحول دوست بنانا ہے۔

Related posts

چیمپئنز ون ڈے کپ، الائیڈ بینک اسٹالینز نے نورپور لائنز کو 133 رنز سے شکست دیدی

Mobeera Fatima

امارات میں قانون کی پابندی کرنے والے غیرملکیوں کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان

Mobeera Fatima

پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment