Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

حرم الحرام کے دوران سیکیورٹی اقدامات کے تحت پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق موبائل فون سروس آج آٹھ محرم الحرام جمعہ نماز کے بعد بند کر دی جائے گی، جو اتوار یوم عاشور کی شب 10 بجے کے بعد بحال کی جائے گی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی سے جلوسوں کی نگرانی بھی کریں گے۔

Related posts

خان کا سپاہی تھا، ہوں اور رہوں گا، غلط فہمیاں پیدا کی گئیں، شیر افضل مروت

Mobeera Fatima

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں بارشوں سے ہونے والے نقصان کے اعداد و شمار جاری کر دیے

Mobeera Fatima

مہنگائی کی شرح میں حالیہ ہفتے 0.26 فیصد کمی، 10 اشیاء سستی ہو گئیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment