Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاک افغان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، کابل دہشتگردی سے متعلق وعدے پورے کرے، عطا تارڑ

اسلام آباد، پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری مذاکرات میں ایک مرتبہ پھر ڈیڈلاک برقرار رہا، پاکستان کی جانب سے مذاکراتی عمل میں برادر ممالک ترکیہ اور قطر کے کردار کو سراہا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان پاک افغان تعلقات کو خطے کے امن کے لیے انتہائی اہم سمجھتا ہے، تاہم کابل انتظامیہ دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد میں ناکام رہی ہے۔

عطا تارڑ نے واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے عوام کے تحفظ، قومی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانے کی بنیادی ذمہ داری افغانستان پرعائد ہوتی ہے اورکابل حکومت کو بین الاقوامی برادری کے سامنے کیے گئے وعدے پورے کرنے ہوں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور کسی بھی دباؤ کے تحت پالیسی میں تبدیلی نہیں کرے گا۔

Related posts

بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کا معاملہ، پارٹی رہنماؤں کے دلچسپ تبصرے

admin

بجٹ کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، عظمیٰ بخاری

Mobeera Fatima

پاکستان میں ایم پاکس کے کیسز کی تعداد 3 ہو گئی، وزارت صحت کی تصدیق

Mobeera Fatima

Leave a Comment