چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ مون سون کا موجودہ دباؤ 10 ستمبر تک رہے گا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملک کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات خطرناک ہیں، اگلے سال سیلاب کی شدت 22 فیصد زیادہ ہوسکتی ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ درجہ حرارت بڑھتا رہا تو جلد گلیشئرختم ہو جائیں گے، مون سون کا موجودہ دباؤ 10 ستمبر تک رہے گا، ان کا کہنا تھا کہ پانی کے ذخیروں کی نگرانی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ستلج کے علاقے سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو نکالا جاچکا ہے، مختلف علاقوں میں 2100 ٹن امدادی سامان بھجوایا گیا، گلگت بلتستان میں جو تباہی ہوئی ان کی تعمیر کی جائے گی۔
