برمنگھم ، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل آج کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی۔
پہلے سیمی فائنل میں بھارت کے پاکستان کیخلاف کھیلنے سے انکارپرقومی ٹیم کو فائنل میں واک اووردیا گیا، دوسرے سیمی فائنل میں ساؤتھ افریقا نے آسٹریلیا کو 1 رن سے سنسنی خیزمقابلے میں شکست دیکرفائنل میں جگہ بنائی۔
کرکٹ پنڈتوں نے پاکستان کو مضبوط ٹیم قراردیا ہے تاہم جنوبی افریقہ نے بھی شاندارکارکردگی سے پوائنٹس ٹیبل میں بلندی حاصل کی۔
پاکستانی شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم بہترین کارکردگی کیلئے پُرعزم ہے اورشائقین کوشاندارکھیل دیکھنے کو ملے گا،ساؤتھ افریقہ کے کھلاڑیوں نے بھی فائنل جیتنے کے لیے بھرپورمحنت کا عزم ظاہرکیا ہے۔
