Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

سینئر سول جج مبشر حسن چشتی کی عدالت نے کیس کی سماعت کی لیکن سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

ان کی مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے، 28 اکتوبر کو کیس آئندہ سماعت مقرر کی گئی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ کے خلاف بہارہ کہو تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے جولائی سے اب تک کئی بار علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں لیکن سابق وزیراعلیٰ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

دس ستمبر کو بھی اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور انہیں 17 ستمبر کو عدالت میں گرفتار کرکے پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔

Related posts

اٹک ، ایلیٹ فورس کے اہلکار نے 2 وکیل قتل کر دیئے

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینا سمجھ سے بالاتر ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان

Mobeera Fatima

پنجاب میں سیلاب نقصانات، سروے کیلئے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment