Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

عدالت نے سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کر لی

سوشل میڈیا پر نازیبا مواد اپ لوڈ کرنے اور غیر قانونی جوئے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی عدالت نے دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر دی ہے۔

ڈکی بھائی کے کیس کی ضمانت کی درخواست پر سماعت پیر کے روز ہوئی، جس کی صدارت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے کی، سماعت کے دوران دلائل سننے کے بعد عدالت نے ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کی اور انہیں مچلکوں کی شرط پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ ڈکی بھائی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوئے کی ایپلیکیشنز کی تشہیر کی، جس کے تحت 17 اگست کی نصف شب نیشنل کرائم ایجنسی لاہور نے ریاست کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

واضح رہے کہ یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ اروب جتوئی کی شکایت پر سائبر کرائم ایجنسی کے 9 افسران کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Related posts

مرنے کے بعد دھرمیندر کا آخری ویڈیو پیغام سامنے آ گیا

Mobeera Fatima

بالی وڈ اسٹار گووندا کو گولی لگ گئی ، اسپتال داخل

Mobeera Fatima

2200 کروڑ کا آن لائن فراڈ، بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment