اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی نے کرپشن کے ملزم کو 29 سال قید بامشقت اور 20 لاکھ ، 10 ہزار روپے سے زائد جرمانے کی سزا سنا دی۔
عدالت نے ملزم حامد جلیل کو 2 کروڑ 15 لاکھ 25 ہزار 194 روپے معاوضہ بھی محکمہ ڈاک کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملزم کے خلاف 2022 میں اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں کرپشن اور بدعنوانی کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزم نے بطور پوسٹ ماسٹر 2 کروڑ 52 لاکھ 96 ہزار سے زائد کی پنشن سیونگ بک میں بوگس انٹریاں کی تھیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے پنشن سیونگ بُک میں 2 کروڑ 52 لاکھ 96 ہزار روپے سے زائد کی بوگس انٹریاں کی تھیں۔
