Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا تسلسل تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا تسلسل تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ ملائیشیا کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی،ملاقات میں دوستی کے پائیدار رشتوں اور متحرک شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا تسلسل تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے،وزرائے خارجہ کی سطح پر جوائنٹ کمیشن میٹنگ جلد دوبارہ منعقد کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

اعلامیہ میں دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر پاک ملائیشیا وزرائے اعظم نے پائیدار اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related posts

پٹرول 1.35روپے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 3.85روپے فی لٹر مہنگا کردیا گیا

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا میں ویلنٹائن ڈے پر لائف انشورنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

جھل مگسی میں تیل و گیس کا منصوبہ آپریشنل ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment