ستائیسویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے لیے حکومتی اتحاد کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا۔ وزیراعظم پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومتی اتحاد کے ملاقات میں آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز پر بات ہو گی، پیپلز پارٹی اپنی تجاویز وزیراعظم کے سامنے رکھے گی۔
اس کے علاوہ ایم کیو ایم کا وفد بھی وزیر اعظم سے آج دن 12 بجے ملاقات کرے گا ، وزیراعظم ایم کیو ایم وفد کو ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ایم کیو ایم وفد مقامی حکومتوں سے متعلق آئینی ترامیم کی تجاویز پر وزیراعظم کو بریف کرے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم مقامی حکومتوں سے متعلق آئینی ترامیم کی منظوری کی سفارش کرے گی۔
